ون ڈش کی خلاف ورزی پر معروف شادی ہال سیل

 ون ڈش کی خلاف ورزی پر معروف شادی ہال سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)ضلع انتظامیہ نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی کی، آئس لینڈ کنال، چائنہ سکیم ہال اور ایوب فارم ہاؤس کو جرمانے کرتے ہوئے کھانے ضبط کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر شالیمار معروف مہدی نے آئس لینڈ کنال کو ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے چائنہ سکیم اوپن گراؤنڈ میں شادی کے جاری فنکشن میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جب کہ ایوب فام ہاؤس میں بھی شادی کے فنکشن میں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی۔جس پر اضافی کھانے کو ضبط کرلیا اور اخوت فائونڈیشن کو بھجوا دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا تھا کہ  شادی بیاہ کے فنکشن میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گیں۔

پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر متحرک ہیں،گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں شادی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی, شادی تقریبات میںون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے,چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس ون ڈش اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer