ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون اول کا بیٹا ہائیکورٹ طلب

خاتون اول کا بیٹا ہائیکورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) خاتون اول بشری بی بی کے بیٹے ابراہیم مانیکا پر دو افراد کو پولیس کے ذریعے اٹھوانے کا الزام، ہائیکورٹ میں خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا سے دو افراد کی بازیابی کیس کی سماعت کل ہوگی۔

جسٹس محمد انوار الحق پنوں شہری محمد حسن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون اول کے بیٹے ابراہیم مانیکا کے ساتھ اس کے بھائی اعجاز احمد کا پراپرٹی کا کاروبار تھا۔ درخواست گزار نے ابراہیم مانیکا سے دس لاکھ روپے بمعہ منافع لی گئی رقم واپس کردی۔

ابراہیم مانیکا کے ملیکتی ویگو ڈالا کا ایکسڈنٹ ہوا، جس کا الزام اعجاز پر لگایا گیا۔ متاثر ہونیوالی گاڑی کی مرمت کروا رہے ہیں۔ متبادل گاڑی بھی کرایہ پر لے کردے رکھی ہے۔ ابراہیم مانیکا کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے۔

ڈیڑھ کروڑ کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر ابراہیم مانیکا نے درخواستگزار کے دونوں بھائیوں کو پولیس کے ذریعے اٹھوالیا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کر رکھی ہے کہ عدالت اس کے دونوں بھائیوں کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔