نجی یونیورسٹیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایچ ای سی نے کمیٹی بنادی

 نجی یونیورسٹیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایچ ای سی نے کمیٹی بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے نجی جامعات کے مسائل کے حل کیلئے ہائیر ایجوکیشن ریفامز کمیٹی کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ہائیرایجوکیشن ریفارمزکمیٹی میں چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز پروفیسرڈاکٹر چودھری عبدالرحمان، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال، چیئرمین پنجاب ایچ ای سی، میاں خالد رحمان، میاں عمران مسعود، میجر جنرل (ر) عبید اور اویس رؤف شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فیکلٹی، ڈیپارٹمنٹس اور تمام کیسز کو بغیر کسی تاخیر کے زیر بحث لائے گی، نجی یونیورسٹیوں کے کیسز کو ٹائم لائن کے مطابق حل کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer