سٹی 42: وزیر اعظم عمران خان کی لاہور آمد،وزیراعظم عمران خان گزشتہ رات لاہور پہنچے۔انہوں نے زمان پارک اپنی رہائش گاہ میں قیام کیا۔
وزیراعظم عمران خان لاہور سے میانوالی پہنچ گئے، نمل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور کندیاں میں شجر کاری مہم کا آغاز بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج اپنے آبائی شہر میانوالی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان بھی ٹری سونامی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعلی عثمان بزدار کا خطاب بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم کے آج کے دورے میں نمل یونیورسٹی جانا بھی شیڈول ہے جس کے دوران سالانہ کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔