ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس دو مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ، اجلاس میں ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے مختلف انتظامی امور بارے تباسلہ خیال کیا حائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ انتظامی کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی میں شامل سنئیر سات ججز شرکت کریں گے۔
انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں نامزد چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان شرکت کریں گے، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک سمیت انتظامی کمیٹی میں شامل ساتوں ججز شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالتوں کے مختلف اتظامی امور بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔