ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ تیز گام، قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس کل طلب

سانحہ تیز گام، قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس کل طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایمپریس روڈ (سعید احمد) سانحہ تیز گام کی انکوائری رپورٹ اور متاثرین کو امداد نہ ملنے پر قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی ریلوے کا اجلاس 24 فروری کو پارلیمنٹ لاﺅنج میں طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ریلوے محمد معین وٹو، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، ایم این اے علی پرویز ملک، محمد بشیر خان، منصور حیات خان، ارباب امیر ایوب، پیر فضل علی شاہ، رامیش لال اور شیخ راشد شفیع سمیت دیگر ممبرز شریک ہوں گے۔

 آئی جی ریلوے پولیس، ڈو یژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی، ملتان، چیف میڈیکل آفیسر ریلوے کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں تیز گام حادثے کی انکواری رپورٹ، لاپتہ افراد کے حوالے ہونے والی تحقیق اور متاثرہ افراد کیلئے کیے جانے والے اقدامات زیر بحث آئیں گئے۔

فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلویز کو بھی ریکارڈ اور انکوائری رپورٹ کے ہمراہ حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے، اجلاس میں جواب پیش کروانے کے حوالے سے ریلوے ہیڈکوارٹر نے تیاری مکمل کرلی ہے، اجلاس میں وزارت ریلوے کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ19 فروری 2020 کو  پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے سانحہ تیز گام کی فرانزک رپورٹ بھی جاری کردی ہے، فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ سے نہیں بلکہ گیس سلنڈرپھٹنے سے ہی ہوا، بوگی میں گیس بھرنے سے بڑا دھماکہ ہوا اور دیگر سلنڈر بھی پھٹ گئے، سلنڈرزسے گیس لیکیج ہوکرپوری بوگی میں پھیلی جوآگ کے شعلے سےدھماکےکا باعث بنی۔

واضح رہےکہ 31 اکتوبر 2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے سے 71  افراد جاں بحق اور 39 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، آگ لگنے سے تین بوگیاں جل کر راکھ ہوگئی تھیں، جلتی ٹرین 2کلومیٹر تک چلتی رہی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer