(ملک اشرف) لاہور سمیت صوبہ بھر کے ذہین وکلاء کیلئے سنہری موقع، براہ راست گریڈ 20 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی، صرف دو روز باقی رہ گئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں، ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتیوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ پچیس فروری ہے، دس سالہ وکالت پریکٹس رکھنے والے وکلاء درخواستیں دے سکتے ہیں، خواہشمند امیدوار 25 فروری تک آن لائن درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، خواہشمند امیدواروں کی عمر کی حد 35 سال سے 45 سال ہونی چاہیئے،درخواستیں جمع کروانے کیلئے 10 سال کی لیگل پریکٹس ضروری ہے، معذور افراد کیلئے 3 فیصد جبکہ اقلیتوں کیلئے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی آسامیوں کے مقابلہ جاتی امتحانات 2 اپریل سے شروع ہونگے، امیدواروں کو 8 پیپرز پاس کرنا ہونگے، انٹرویو کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے امیدواروں کو 50 فیصد نمبر لینا ضروری ہے، معیار پر پورے اُترنے والے وکلاء کو براہ راست گریڈ 20میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھرتی کیا جائے گا۔