( عمران یونس ) ناقص دودھ کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم، دوسرے روز بھی علی الصبح صوبہ بھر میں ناکے، 28 ہزار 641 لیٹر ناقص دودھ ضائع کر دیا گیا۔
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے علی الصبح صوبہ بھر میں ناکے لگائے، صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 1723 گاڑیوں میں موجود 2 لاکھ 56 ہزار731 لیٹر دودھ چیک کیا جا چکا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 26536 لیٹر میں پانی اور گاڑھا پن بڑھانے کے کیمیکل جبکہ 2105 لیٹر میں پاوڈر پایا گیا، لاہور میں داخل ہونے والی 76 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جس میں 2 فیل اور 40 لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا گیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق ناکے لگا کر چیکنگ کرنے سے وقتی طور پردودھ کا معیار یقینا بہترہو گا۔