پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر پر شاہ خرچیاں

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر پر شاہ خرچیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر پر شاہ خرچیاں، منصوبے کی لاگت میں تیسری بار اضافہ ہو گیا، منصوبے کے لیے مزید 63 کروڑ 10 لاکھ کے فنڈز مانگ لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کی لاگت میں تیسری بار اضافہ ہوا، منصوبے کےلیے مزید 63 کروڑ 10 لاکھ کے فنڈز مانگ لیے گئے، فنڈز کی منظوری کے لیے ترقیاتی بورڈ کا اجلاس جاری، سیڑھیوں پر جے پور سے پتھر منگوا کر لگایا جائیگا،3کروڑ 77 لاکھ لاگت آئے گی۔

 آلات کے لیے مزید ایک کروڑ 88 لاکھ مانگے گئے ہیں، ایکسلیریٹر کی تنصیب کے لیے مزید تین کروڑ 90 لاکھ مانگے گئے، وڈیو کانفرنس سیٹ اپ کے لیے مزید 31 کروڑ 31 لاکھ مانگے گئے، لاگت 1 ارب 47 کروڑ سے تجاوز کر کے2 ارب10کروڑ 12 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔