کرپٹ شہباز شریف کا چور سُچ احد چیمہ کے پاس ہے: طاہر القادری

کرپٹ شہباز شریف کا چور سُچ احد چیمہ کے پاس ہے: طاہر القادری
کیپشن: Qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نےکہا ہے کہ قاتل اور کرپٹ شہباز شریف کا چور سُچ احد چیمہ کے پاس ہے، بیوروکریٹس کی ہڑتال آئین سے بغاوت اور ریاست کیخلاف اعلان جنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی رہنماوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مالی جرائم کو تحفظ دینے کیلئے شہباز شریف نے بیوروکریٹس کو احتجاج پر اُکسایا، دو روز سروسز کلب لاہور میں وزراء بغاوت کی منصوبہ بندی کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس کی ہڑتال آئین سے بغاوت ہے، شہباز شریف کے ایکشن نہ لینے سے ثابت ہوا اس بغاوت میں وہ شامل ہیں۔ شہباز شریف کے کہنے پر غلط کام کرنے والے اس بغاوت میں پیش پیش ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد، خودمختار جمہوری ملک ہے یہاں گینگ وار کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہو گیاکہ نواز شریف اور شہباز شریف اداروں کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہیں، نواز شریف کے غیر قانونی حکم پر بیوروکریٹ کو ہتھکڑی لگ سکتی ہے، نیب گرفتار کیوں نہیں کر سکتا؟