احد چیمہ کی گرفتاری میں خلاف ضابطہ کام کیا گیا: رانا ثناء اللہ

احد چیمہ کی گرفتاری میں خلاف ضابطہ کام کیا گیا: رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) احد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت کا نیب کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد لانےکا اعلان، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کہ احد چیمہ کی گرفتاری میں خلاف ضابطہ کام کیا گیا، نیب کو پگڑیاں اچھالنے اور صرف الزام پر سلاخوں کے پیچھے گرفتار افسر کی تصویر جاری کرنے کا حق نہیں، مزید کہا نواز شریف پلس ہی ملک میں سیاست چلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر رانا ثناء اللہ احد چیمہ کی گرفتاری پر نیب پر بے حد برہم نظر آئے، ان کا کہنا تھاکہ احد چیمہ کی گرفتاری میں خلاف ضابطہ کام کیاگیا، اسمبلی میں قرارداد لائیں گے۔وزارت عظمی کے بعد پارٹی صدارت سے نااہلی پر بھی صوبائی وزیر قانون سپریم کورٹ سے نالاں نظر آئے،  کہنے لگے پوری قوم سکتے کے عالم میں ہے، آئین پارلیمنٹ کی تخلیق ہے اس سے سپریم نہیں۔

رانا ثناء اللہ اپنے لیڈر کے حق میں بھی خوب بولے، انہوں نے کہا کہ ملک میں نوازشریف پلس سیاست ہی چلے گی ۔ نوازشریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہوجائیں گے۔

صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا صدر وہی ہوگا جسے نواز شریف چاہیں گے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو سینٹ کے الیکشن سے آؤٹ کرنا افسوسناک ہے۔