میٹرک کے سالانہ امتحان 2018 کیلئےمنعقد کی جانے والی ورکشاپ ناکام ہوگئی

میٹرک کے سالانہ امتحان 2018 کیلئےمنعقد کی جانے والی ورکشاپ ناکام ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈکی نااہلی ، سینکڑوں سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میٹرک سالانہ امتحان کیلئے منعقد کی جانے والی تربیتی ورکشاپ سے غیرحاضر رہے ، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نےامتحانی عملے کو  تربیتی ورکشاپ کیلئے وقت پراطلاع نہ کی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کنٹرولرامتحانات نعیم عباس کی نااہلی کےباعث میٹرک کے سالانہ امتحان 2018 کیلئےمنعقد کی جانے والی ورکشاپ ناکام ہوگئی , سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو ورکشاپ کیلئے اطلاع ہی نہیں دی جاسکی, امتحانی عملے کواطلاع نہ کرنے کی وجہ سے سینکڑوں سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گذشتہ روز بھی ورکشاپ سے غیرحاضر رہے جبکہ آج خواتین سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ہونے والی ورکشاپ کی اطلاع بھی بروقت نہ ہونے کی وجہ سے بھی سینکڑوں خواتین سپرنٹنڈنٹ غیر حاضر ہیں۔

تاخیر سےاطلاع کرنے پر دور دراز سے ورکشاپ کیلئے آنے والے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے, عملے کاکہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی غیرحاضری کے باعث تربیتی ورکشاپ ناکام رہی ۔

عملے کامزید کہنا ہےکہ بورڈکی نااہلی کےباعث امتحانی عملے پیپر کے مختلف مراحل کی تربیت بھی حاصل نہیں کرسکے۔کنٹرولرامتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہےکہ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے اطلاع نہیں کی جاسکی، ڈپٹی کنٹرولر کی اس میں کوئی غلطی نہیں۔