سیشن کورٹ میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے

سیشن کورٹ میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) سیشن کورٹ میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت ہو گئے، وکلاء اور سائلین کیلئے داخلے کیلئے الگ الگ راستے بنادئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ میں سکیورٹی کےانتظامات مزیدسخت کر دیئے گئے، سائلین کی داخلےسےقبل مکمل تلاشی لی جارہی ہے، تلاشی کیلئےسائلین کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سیشن عدالت میں سکیورٹی بارے آج اہم اجلاس بھی ہوگا جبکہ اجلاس میں سکیورٹی کےحوالےسےاہم فیصلے کئےجائیں گے، سیشن کورٹ میں نئی چیک پوسٹ بنانے پر غور کیا جائیگا، جامع تلاشی کیلئے نیا سکیننگ سسٹم لگائےجانے پربھی غور ہوگا۔