اسرار خان :شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 245 افراد زخمی ہوئے، 78 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاجبکہ 167 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔