بگ بیش لیگ:حارث رؤف بغیر پیڈ کے ہی بیٹنگ کرنے گراؤنڈ میں آ گئے

بگ بیش لیگ:حارث رؤف بغیر پیڈ کے ہی بیٹنگ کرنے گراؤنڈ میں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف بغیر پیڈ کے ہی بیٹنگ کرنے گراؤنڈ میں آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کے دوران یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سڈنی تھنڈرز کیخلاف میلبرن اسٹارز نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے تھے۔

ایک ہی اوور میں میلبرن اسٹارز کے ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے لگی، وکٹیں گرنے کے باعث گیارہویں نمبر پر موجود بیٹنگ کیلئے آنے والے حارث رؤف کو بالکل بھی تیار ہونے کا موقع نہ ملا اور وہ ٹائم آؤٹ سے بچنے کے لیے بغیر پیڈ پہنے، گلووز اور ہیلمٹ ہاتھ میں لیے پچ پر پہنچ گئے۔

آن فیلڈ امپائرز نے انہیں حفاظتی سامان کے بغیر بیٹنگ کرنے کی اجازت نہیں دی، جس کے نتیجے میں حارث رؤف کو دستانے اور ہیلمٹ پہننا پڑا، تاہم چونکہ وہ نان اسٹرائیکر اینڈ پر تھے اور اننگز کی آخری بال تھی اس لیے انہیں پیڈ کے بغیر ہی کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔اس غیر معمولی صورتحال کو دیکھ کر ساتھی کھلاڑی بھی دنگ رہ گئے