وقاص احمد : ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں شراب فروش سمیت 2 منشیات فروش شامل ہیں۔ ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ چندرائے روڈ اور کچا جیل روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان میں حیدر، فیضان اور شکیل شامل ہیں۔ ملزمان سے 3کلو 300گرام چرس اور 14لیٹر شراب برآمد ہوئی۔