دربار لال شہباز قلندرؒ  کے خزانے میں ہدیہ کیا  گیا سونا چوری ہو گیا

Lal Shahbaz Qalandar, City42, Gold theft at lal shahbaz darbar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبدالکریم جمالی:  سہون شریف میں دربار لال شہباز قلندرؒ  کے خزانے میں زائرین کی جانب سے ہدیہ کیا  گیا سونا چوری ہو گیا۔

سیہون شریف میں سندھ کے سب سے بڑے دربار لال شہباز قلندر کے خزانے میں زائرین کی جانب سے ہدیہ کیا گیا سونا ایک ماہ کے دوران چرایا گیا ، نگران وزیر قانون سندھ عمر سومرو نے دربار ک پر تعینات محکمہ اوقاف کے مینجر کو معطل کرتے ہوئے حکام سے سونے کی چوری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ چند ہفتوں کے دوران قلندر کے خزانے سے چرائے گئے سونے کی مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

 اطلاعات کے مطابق دربار پر تعینات اوقاف کےملازم زبیر بلوچ نے سونا چوری کرنے کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان دے دیا ہے،   وزیر قانون عمر سومرو  کی جانب سے محکمے کو متعلقہ شخص کی تنخواہ روکنے کا حکم جاری کر دیا گیاہے اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کو جلد از جلد سونے کی ریکوری کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

 وزیر قانون نے اس سنگین واقعہ کے سامنے آنے کے بعدصوبے میں تمام درگاہوں کے مینجرز کے متعلق تحقیقات کا حکم جاری کر دیاہے۔