(ویب ڈیسک)راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ سمبل میں والی بال میچ کے دوران فائرنگ سے مقامی کھلاڑی جاں بحق ہو گیا۔
گولیاں لگنے سے مقامی کھلاڑی جنیدجان کی بازی ہار گیا،فائرنگ سے دوسرا کھلاڑی ناصر شدید زخمی ہو گیا،زخمی اور لاش کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ میچ کےدوران معمولی تلخ کلامی پر روان عابد اور اعجاز نے کی اور فرار ہو گئے۔