ویب ڈیسک : ٹویٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں آج ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت اور بڑی تباہی کا راستہ روکتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر پولیس افسر کو سلام پیش کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ گاڑی میں موجود خود کش بمبار ہلاک ہوگیا۔ترجمان آئی جی اسلام آباد کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس ٹیم کے ایک اہلکار نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی کے رکتے ہی دھماکا ہوگیا اور گاڑی میں موجود ٹیکسی ڈرائیور اور خودکش بمبار ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونیوالا پولیس اہلکار بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھ کھڑا ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہے۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کے نام سے ہوئی ہے۔