لاہور سمیت پنجاب بھر کے باسیوں کے لئے اہم خبر

لاہور سمیت پنجاب بھر کے باسیوں کے لئے اہم خبر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ہائی ویز کو محفوظ بنانے کا فیصلہ،اشتہاری ملزمان اور چوری کی گاڑیوں کی چیکنگ کےلئے ای پولیس ایپ پی ایچ پی کے سافٹ وئیر کے ساتھ منسلک کردی گئی۔شہریوں کی بروقت مددکے لئے ہائی ویز پر ہونے والے حادثات اور وارداتوں کے حوالے سے ون فائیو کی کالز بھی پی ایچ پی کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
لاہورکی 34سمیت پنجاب بھرکے364 چوکیوں کی ٹیموں کو شاہراہوں پر چیکنگ کےلئے پی ایچ پی کو ای پولیس ایپ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی پی ایچ پی صادق ڈوگر کا کہنا ہے کہ ہائی ویز پر ہونے والی وارداتوں کے حوالے سے آنے والی ون فائیو کی کالز پررسپانس ٹائم بہتر بنانےکےلئے ون فائیو کی کالز پی ایچ پی کو بھجوائی جائیں گی۔

ہائی ویز پر ایکسیڈنٹس کی تمام کالز بھی پی ایچ پی کو بھجوائی جائیں گی۔ہائی ویز پر پی ایچ پی پٹرولنگ کررہی ہوتی ہے اسے لئے شہریوں کی فوری مدد کی جاسکے گی۔ای پولیس ایپ سے منسلک کرنے کے 7روز میں 2لاکھ 70 ہزار شہریوں کو چیک کیا گیا۔

305 پولیس اور عدالتی اشتہاریوں کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 60ہزار گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔212چوری شدہ گاڑیاں وموٹرسائیکلیں برآمد کرکےمتعلقہ تھانوں کے حوالے کی گئیں۔ون فائیو کی کالز پر رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔