ویب ڈیسک:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتار ؟پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کی جانب روانہ،کیا ایسا ہی ہے ؟
لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام چیلنچ کر دیا گیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے دائر درخواست پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔درخواست کا متن ہے کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعلی کو خط لکھا ہی نہیں، خط سپیکر کو لکھا گیا وزیراعلی کو نہیں، ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس طلب نہیں کر سکتے، گورنر کو اختیار نہی کہ وہ غیر آٸینی طور پر وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفاٸی کر سکیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گورنر پنجاب کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔
قبل ازیںگورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور اسمبلی کو تحلیل کرنے کے خلاف پی ٹی آئی اور ق لیگ نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرکیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش کرنے اور چیف سیکریٹری کی جانب سے کابینہ کو تحلیل کرنے کے احکامات کے بعد پرویز الہیٰ، اسپیکر اسمبلی سبطین خان اور راجہ بشارت کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وکلا اور قانونی ماہرین بھی موجود تھے، جنہوں نے گورنر کے احکامات پر مختلف قانونی نکات پر روشنی ڈالی اور آئندہ قدم اٹھانے کے حوالے سے قانونی مشورہ بھی دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری ؟مزیدتفصیلات کیلئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔