ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کھیل پائیں گے یا نہیں؟ڈاکٹروں نے بتا دیا

Pakistani crickter
کیپشن: Test Cricketer Abid Ali
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے دل کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ کرکٹر کو تین سے چھ مہینے تک گراؤنڈ سے دور رہنا ہوگا ۔
 عابد علی کے دل میں سٹنٹ ڈالنے والے ڈاکٹر حمید اللہ نے ٹیسٹ کرکٹر کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شروع میں انہیں مکمل آرام کرنا ہوگا اور تین سے چھ ماہ تک گراؤنڈ سے دور رہنا ہوگا۔

ڈاکٹر نے  مزید بتایا کہ تین سے چھ ماہ کے بعد عابد علی کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ ان ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے کے بعد ہی عابد علی کے کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے کچھ معلوم ہوسکے گا۔
خیال رہے کہ تین روز قبل قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے دل کی دو شریانیں بند تھیں انہیں ایک سٹنٹ  دو روز قبل اور دوسرا   آج سٹنٹ ڈالا گیا ہے۔