ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں مالی سال حکومت نے پھر 14 ارب ڈالرز سے زائد کا قرض لے لیا

Foreign Loans take Govt of Pakistan
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: غیر ملکی قرضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، حکومت نے جولائی سے نومبر تک 4 ارب 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے نومبر میں مزید 80 کروڑ  23 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا ہے۔ حکومت نے جولائی سے نومبر 4 ارب 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لے لیا۔ پانچ ماہ میں غیر ملکی کمرشل بینکوں سے ایک ارب 52 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا ہے۔

غیر ملکی مالیاتی اداروں سے ایک ارب 99 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔غیر ممالک سے ایک ارب 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا گیا اور رواں مالی سال غیر ملکی قرضوں کا تخمینہ 14 ارب ڈالرز سے زائد لگایا گیا ہے۔