(عابد چوہدری)کوٹ لکھپت جیل کا ایک اور قیدی ہلاک ہو گیا،قتل کا ملزم سعید شاہدرہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا ،52 سالہ قیدی کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، قیدی محمد سعید کو شاہدرہ ٹاؤن میں قتل کا مقدمہ درج ہونے پر قید کی سزا بھگت رہا تھا۔
52 سالہ محمد سعید کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے باعث اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد سعید کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ منتقل کر دی۔ واضح رہے کہ رواں سال کوٹ لکھپت جیل میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے ۔