ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا جرائم پیشہ افراد کا آلہ کار بننے لگا؛ وجہ منظر عام پر

Social media become handler
کیپشن: Social media
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)نوجوان نسل نے اسلحہ کے ساتھ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا معمول بنا لیا،رواں سال ہوائی فائرنگ پر 632 مقدمات درج،994 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
 پولیس ریکارڈ کے مطابق ہوائی فائرنگ کے جرم میں سٹی ڈویژن میں 164، کینٹ166،سول لائنز ڈویژن میں135ملزمان گرفتار ہوئے۔  صدر ڈویژن میں304، ماڈل ٹاؤن 101 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 124ملزمان گرفتار کیے جا سکے ۔سوشل میڈیا پر اسلحہ،ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رکھیں۔

 پولیس حکام کے مطابق رواں سال اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر06 ہزار238 ملزمان گرفتار،6237 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 65 کلاشنکوف، 535 رائفل، 300 گنز، 39 ہزار 798 پسٹل برآمد کیے گئے لیکن اس کے باوجود ابھی بھی سوشل میڈیا گروپس اور پیجیز پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کی بھرمار ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer