(فہد علی)فیکٹری ایریا تھانے کی حدود قینچی سٹاپ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد،شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔
پولیس کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ قینچی سٹاپ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش تحویل میں لے لی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کے جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ، عمر اندازاً 25 سے30 سال معلوم ہوتی ہے ۔
شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔