انجینئرز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

Punjab Government
کیپشن: Engineering work
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب کے انجینئرز کیلئے بڑی خوشخبری ۔پنجاب حکومت نے انجینئرز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دےدی، مختلف صوبائی محکموں سے وابستہ انجینئرز کو ٹیکنکل الاؤنس ملے گا ،سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی نے سفارشات کی منظوری دے دی۔
پنجاب میں محکمہ آبپاشی میں تعینات انجینئرز کیلئےٹیکنکل الاؤنس منظور ہوا تو پنجاب کے دیگر صوبائی محکموں کے انجینئرز بھی الاؤنس لینے کیلئےسڑکوں پر نکلے جس پر وزیراعلی نے حکم دیا کہ ان انجینئرز کو بھی ٹیکنکل الاؤنس دیا جائے جس پر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے چیف سیکرٹری کی سفارش پر الاونس کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام صوبائی اداروں میں تعینات انجینئرز کو ٹیکنکل الاؤنس ملے گا لیکن پنجاب حکومت صرف رجسٹرڈ اور پروفیشنل انجینئرز کو یہ ٹیکنکل الاؤنس دے گی۔ سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی نے چیف سیکرٹری کو ہدایات دیں کہ یہ الاؤنس صرف پروفیشنل انجینئرز کو دیا جائے جس کیلئے تمام صوبائی اداروں سے باقاعدہ تصدیق بھی کی جائے ۔