ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کے بے گھر ملازمین کی سنی گئی

Housing scheme
کیپشن: University of punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر)پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم ٹاون 2 کاجنرل کونسل کا ملتوی شدہ اجلاس 26 دسمبر کو ہوگا۔
 اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیازاحمد اختر یا انکا نامزد کردہ نمائندہ کرے گا۔ اجلاس میں احمد رضا کامران سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جنرل سیکرٹری محمد سرور کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ صدر منیراحمد اعوان ٹاؤن2 کے این او سی کے متعلق حقائق سے آگاہ کریں گے۔ سرپرست اعلی سلیم موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کی دوسالہ کارکردگی رپورٹ کا اجمالی خاکہ پیش کرنے کیساتھ ساتھ آمدنی، اخراجات کا حساب اور اپوزیشن کے نمائندگان کی باہمی مشاورت سے متفقہ ترمیمات کیلئے شفارشات پیش کریں گے۔