ڈی جی پی ایچ اےایک اور مشکل میں پھنس گئے 

ڈی جی پی ایچ اےایک اور مشکل میں پھنس گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی جی پی ایچ اے جواد قریشی اور سابق اعلیٰ افسران کیخلاف  اینٹی کرپشن ، نیب ، سی ایم آئی ٹی کی انکوائریز کے بعد صوبائی محتسب بھی ان ایکشن  ہوگیا۔

صوبائی محتسب نے ڈی جی پی ایچ اے کے خلاف سولہ شکایات کا نوٹس لے لیا ، ڈی جی پی ایچ اے ، سابق ایڈیشنل ڈی جی حمیرا اکرام ، سابق ڈائریکٹر ایڈمن رضوانہ کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 دسمبر تک افسران سے شکایات کیخلاف  تفصیلی  جواب طلب کرلیا ۔

صوبائی محتسب  کی جانب سے پی ایچ اے کو گریڈ اٹھارہ کے ذمہ دار افسر کو جواب داخل کرانے کا پابند بنانے کا حکم،واضح رہے  سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ راحمین اعوان نے صوبائی محتسب کو درخواستین دیں  جس کے مطابق  ڈی جی پی ایچ اے پر خاتون افسر کو سرکاری کام سے روکنے، شہر کے غیر قانونی سائن بورڈز لگوانے کے حوالے سے بھی باقاعدہ انکوائری کی درخواست کی گئی ہے۔ پی ایچ اے حکام کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر آنے والی درخواست گزار افسر کو ہراساں کرنے کی بھی انکوائری کی درخواست کی گئی