گاڑی رجسٹرڈاور ٹرانسفر اب کسی بھی وقت کرائیں؛ نئی سہولت

Vehicles Registration Service
کیپشن: Vehicles Registration
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا ہے کہ آن لائن فیس ادائیگی اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد شہری کسی بھی وقت اپنی گاڑی رجسٹرڈاور ٹرانسفرکرواسکیں گے۔

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اوورسیز متعلقہ سفارتخانےمیں نادر اسے بائیومیٹرک رجسٹرڈ اور ٹرانسفر کرواسکیں گے۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو یکم جنوری سے سہولت فراہم کی جائے گی۔ لیکن اب اوورسیز پاکستانیوں کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے شہری اب گاڑی وموٹرسائیکل کی رجسٹریشن اورٹرانسفرصرف دفتری اوقات میں نہیں بلکہ 24گھنٹے کروائی جاسکے گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز قمرالحسن کا کہنا تھا کہ شہری پہلے صرف دفتری اوقات میں فیس جمع کرواکے گاڑی وموٹرسائیکل رجسٹرڈ اور ٹرانسفر کرواہیں۔ آن لائن سسٹم کےآغاز سے صرف لاہورفریدکورٹ ہاؤس میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کےبعدصوبہ بھرمیں 24 گھنٹے سروس کا آغاز کردیا جائے گا جبکہ یکم جنوری سے فریدکورٹ ہاؤس میں 24 گھنٹے سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔