قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب نے بیوروکریسی کی کارکردگی پر نظر رکھ لی۔
اچھا کام کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی ای او ڈیپ مجاہد شیردل، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کے کام کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ تینوں افسران کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کی کارکردگی کو سراہا جائے گا جبکہ نکمے افسران سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔