ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

PIA Flight landing
کیپشن: PIA Flight
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملتان سے جدہ جانیوالی پرواز کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، بوئنگ 777طیارے کے کارگو گیٹ کے وارننگ الارم بجناشروع ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سے جدہ جانیوالی پرواز کے اڑان بھرنے کے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ پی آئی اے جے کپتان نے مسقط ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرتے ہوئے طیارے کی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، جسے اجازت ملنے پر مسقط ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ بوئنگ 777 طیارے کے کارگو گیٹ کے وارننگ الارم بجنا شروع ہوگئے تھے۔ 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ7 ٹن کے قریب کارگو اور مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا، طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت مسقط ایئرپورٹ اتارا گیا تھا۔ طیارے کی مکمل جانچ اور کلیئرنس ہونے کے بعد پرواز کو جدہ کے لئے روانہ کردیا گیا۔