ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

18 ہزار وکلا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے، وجہ سامنے آگئی

Lahore bar election 2021
کیپشن: Lahore bar election
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : لاہور ڈسٹرکٹ بار کے دو ہزار وکلا کو بار کا چندا نہ دینے پر نادھندہ قرار دے دیا گیا، 8 جنوری کو ہونے والے لاہور بار کے انتخابات میں نادھندہ وکلا اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔
 آٹھ جنوری کولاہور بار کے انتخابات ہو رہے ہیں اس مرتبہ بھی وکلا بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گیے،  اس وقت بار کے وکلا کی تعداد 30ہزار سے زائد ہے جس میں 17931 وکلا نے بائیو میٹرک ووٹ نہیں بنوایا۔

8 جنوری کو صرف 12069 وکلا ووٹ کا حق استعمال کریں گے جن کا بائیو میٹرک ووٹ بناہے صرف وہی ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن عمران مسعود نے نادھندہ وکلا کی فہرست الگ کر دی ہے اور کہا ہے کہ اس بار الیکشن میں وقفہ نہیں ہو گا، پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ایوان عدل میں ہو گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer