عابد چودھری: لاہور شہر میں قتل و غارت، اغوا جیسی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، پولیس اور سیف سٹی کیمرے بڑھتے جرائم کی روک تمام میں ناکام دکھائی دیتے ہیں جبکہ شہری انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
گلشن راوی مین بازارمیں سیلز مین کےقتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ موٹرسائیکل سوار 3 ملزموں نےگلشن راوی مین روڈ پرسیلزمین کا انتظارکیا۔ ایک حملہ آور نے سیلزمین طاہر خان کےقریب آنےپر فائرنگ کردی۔ سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کرلی ہے۔ فائرنگ کےفوری بعد موٹرسائیکل سوار تینوں ملزم فرار ہوگئے۔
Lahore is again in grip of fear, lawlessness,who will responsible for a murder of poor salesman???@OfficialDPRPP @DIGOpsLahore pic.twitter.com/LKXB73BeUR
— Suhail Ahmad (@syng9) December 23, 2021
پولیس تاحال واقع میں ملوث کسی ملزم کوبھی گرفتارنہ کرسکی جبکہ سیلزمین طاہرخان کو قتل کرنے کی وجوہات کابھی پتہ نہ چلایا جاسکا ہے۔
یاد رہے ملزمان نے 10 دسمبر کو نوجوان کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے مقتول کےوالدکی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے۔
ادھر شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں نامعلوم چور گھر کی دہلیز سے شہری کی موٹرسائیکل چراکر فرار ہوگئے۔ تھانہ شمالی چھاؤنی میں متاثرہ شہری ذیشان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل چوری کی واردات دو روز قبل شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جاری ہے۔