ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے تیاریاں شروع

Electric buses committee proposed
کیپشن: Electric buses committee proposed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  محکمہ ٹرانسپورٹ نے لاہور شہر میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے پر تجاویز اور اسے حتمی شکل دینے کے لیے ایک کمیٹی بنانے کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی ہے۔یہ فیصلہ محکمہ پی اینڈ ڈی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ 
 کمیٹی میں وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر توانائی، وزیر ماحولیات، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری انرجی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی پراجیکٹ کا مکمل جائزہ لے کر اسے شروع کرنے کیلئےحکومت کو تجاویز دے گی۔ کمیٹی یہ بھی فیصلہ کرے گی کہ صوبے کے کن شہروں میں الیکٹرک بسیں چلیں گی۔ کمیٹی الیکٹرانک بسوں کے کرایے کا بھی تعین کرے گی۔ کمیٹی یہ بھی فیصلہ کرے گی کہ مذکورہ بسوں کو حکومت خود چلائے گی یا انہیں آوٹ سورس کر دیا جائے گا۔ کمیٹی کی سفارشات کے بعد حکومت منصوبے کا آغاز کر دے گی۔

 دوسری جانب  پنجاب حکومت کا سپیڈو بسوں کی تعداد 250 سے بڑھا کر 2500 کرنے کا فیصلہ، میٹرو بس اورنج ٹرین، فیڈر روٹس اور سٹرکچر پلان روڈز کو منسلک کیا جائے گا۔ دریں اثنا مشرق، مغرب، شمال اور جنوبی لاہور کے لیے نئے ایکسپریس وے بنیں گے، شمالی لاہور سے رائیونڈ جانے کے لیے نئی سڑک بنائی جائے گی۔ شاہدرہ ریلوے اسٹیشن سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کے ساتھ نئی سڑک بنانے کا پلان، ہائیکورٹ کے حکم پر شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نیا پلان تیار۔