سٹی 42: رائےونڈ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری دی،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار جان کی بازی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق رائیونڈ روڈ پر تیز رفتاری کی وجہ سے کار سوار گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری،ٹکر کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار روڈ پر گرا تو نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا،حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت طاہر محمود کے نام سے ہوئی، پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کے لئے لا ش مردہ خانہ منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب بیجنگ انڈر پاس میں تیز رفتار کیری ڈبہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی سے ٹکرا گیا،ایک شخص زخمی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ کے بعد پولیس کی نفری اورزخمی شخص کے لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق حادثہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کےعملے کی غفلت کے باعث پیش آیا، بیجنگ انڈر پاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی گاڑی بیک لائٹ روشن کئے بغیر اور حفاظتی انتظامات کے بغیر کھڑی تھی۔
حادثہ کے نتیجہ میں 60سالہ الیاس زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سروس ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ کے نتیجہ میں کیری ڈبے کا فرنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ ایل ڈبلیوایم سی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔