ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا متاثرین کے لواحقین کا وزیر اعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

کورونا متاثرین کے لواحقین کا وزیر اعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اٹلی میں کورونا متاثرین کے لواحقین نے معروف سیاستدانوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری پکڑ لی ۔

تفصیلات کے مطابق  اٹلی میں کورونا وائرس کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین اس وبائی امراض سے نمٹنے میں مبینہ مجرمانہ غفلت کے الزام میں وزیر اعظم ، وزیر صحت اور لومبارڈی خطے کے صدر کے خلاف قانونی کارروائی کررہے ہیں۔

برگامو کے صوبہ لومبارڈی میں 500 خاندانوں پر مشتمل ایک گروہ اپنا قانونی مقدمہ دائر کرے گا ، جو وبائی امراض کی پہلی لہر کے دوران بری طرح متاثر ہوا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ تینوں رہنما جیوسپی کونٹے ، روبرٹو سپیرنزا اور ایٹیلیو فونٹانا اٹلی میں70ہزار لوگوں کی اموات کے ذمے دار ہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer