ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں 21 افراد دم توڑ گئے, 81 کی حالت تشویشناک

شہر میں 21 افراد دم توڑ گئے, 81 کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) کورونا وائرس شدت اختیار کرنے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 21 افراد کورونا وائرس کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ 133 افراد آئی سی یو جبکہ 81 افراد کو وینٹی لیٹرز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تفصیل کے مطابق کورونا وائرس نے 440 کلو واٹ کا ایک اور جھٹکا دے دیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وائرس  21 ز ندگیوں کے چراغ گل کرگیا،صورتحال دن بہ دن سنگین ہونے لگی ۔شہر میں 133 افراد آئی سی یو میں زیر علاج، 83 سرکاری جبکہ 50 افراد کو نجی ہسپتالوں کے آئی سی یو میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہر میں 81 افراد کی حالت تشویشناک ، وینٹی لیٹرز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 1486 ہو گئی۔

صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3732 ہو گئی۔ اب تک 2329163 لاکھ افراد کے کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ صوبے میں اب تک 121112 افراد وائرس کو شکست دے کر کامیابی سے گھر واپس لوٹ چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اعداد وشمار کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 35 ہزار 621 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے، پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814ہوگئی،کورونا میں مبتلا 4 لاکھ15 ہزار352 افراد صحت یاب ہوئے،کورونا کے 2 ہزار 931 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 414 مریضوں کی حالات تشویش ناک ہے۔

وینٹی لیٹر پرسب سے زیادہ مریض پشاور، راولپنڈی اور ملتان میں ہیں، بلوچستان ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں ہے۔ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار905ہے،سب سے زیادہ ایکٹو کیسز سندھ میں 18 ہزار 918 اور پنجاب میں 8 ہزار 335 ہے۔ اسلام آباد چار ہزار 969 اور خیبرپختونخوا میں چار ہزار 508فعال کیسز ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے انتقال کر جانے والے مریضوں میں سے 47 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے،ابتک کورونا سے پنجاب میں تین ہزار 732 اور سندھ میں تین ہزار 379 افراد اتنقال کر چکےہیں،خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 563،اسلام آباد میں 394بلوچستان میں 179، آزاد کشمیر میں 211 اور گلگت بلتستان میں 99 افراد جانیں کھو چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer