لاہور میں کوڑا کرکٹ کا معاملہ ایوان تک پہنچ گیا

لاہور میں کوڑا کرکٹ کا معاملہ ایوان تک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مال روڈ (علی اکبر) لاہور میں صفائی کی ابتر صورتحال کی گونج پنجاب اسمبلی تک پہنچ گئی، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے حکومت کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کر دی۔

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے لاہور کی صفائی سےمتعلق ایوان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی صفائی کے نظام میں بہتری لائی جائے۔ وزیر قانون نے کہا کہ آپ کی آبزرویشن بالکل درست ہے، ترک کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر نئی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا گیا ہے، دو دن میں صفائی کے نظام میں بہتری نظر آئے گی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا مسلسل دوسرے روز بھی حکومت کی جانب سے اسمبلی کو نظر انداز کرنے پر اظہار تشویش، گندم کی قیمت مقرر نہ ہونے پر حکومت کو کابینہ سے مشاورت کی ہدایت کردی۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کے رانا اقبال خان نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے گندم کی قیمت دو ہزار فی من مقرر کرنے کی سفارش کی ہے، ایوان کو اس سے آگاہ نہیں کیا گیا، یہ ایوان کے تقدس کا سوال ہے۔

 سپیکر نے کہا کہ سندھ کے کسان کو گندم کا ریٹ دو ہزار روپے فی من مل رہا ہے، یوکرائن کے کسان کی نہیں صرف اپنے کسانوں کی ہی بہتری ہونی چاہیئے، پنجاب کے کسان کا کیا قصور ہے؟ اٹھارویں ترمیم کے بعد فصلوں کی پیداواری قیمت مقرر کرنے میں صوبے بااختیار ہیں۔ 

چودھری پرویزالٰہی نے حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کیلئے گندم کی پیداواری قیمت دو ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا معاملہ کابینہ میں اٹھایا جائے۔ وزیرقانون محمد بشارت راجہ نے سپیکر کو یقین دہانی کروائی کہ گندم کی قیمت مقرر کرنے کیلئے سپیشل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ایوان کی متفقہ منظوری کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

 رکن اسمبلی طاہر خلیل سندھو نے نشاندہی پرچودھری پرویزالٰہی نے وزیر قانون محمد بشارت راجہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی ملازمین ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں دی جائیں۔

 

Sughra Afzal

Content Writer