حمزہ شہباز نواز شریف کی گرفتاری پر حکمت عملی سے متعلق سوال گول کرگئے

 حمزہ شہباز نواز شریف کی گرفتاری پر حکمت عملی سے متعلق سوال گول کرگئے
کیپشن: City42- Hamza Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمر اسلم) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ جب تک ٹھوس فیصلے نہیں کریں گے ترقی نہیں کرسکتے۔ امپورٹر اور ایکسپورٹرز رو رہے ہیں۔ کاشتکار کی سبسڈی بند کر دی گئی۔

مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ نئے الیکشن کا سوال قبل از وقت ہے۔ حکومت کو سیاسی شہید نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھاکہ این آر او کی باتیں کرنے والے پہلے یہ توبتائیں کہ این آر او مانگ کون رہا ہے؟ انہوں نے کہاکہ میاں شہبازشریف کی طبیعت ناسازہے ۔ان کاعلاج ان کے ذاتی معالج کو لندن میں کرنا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈرنے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہی ہیں جو نواز شریف کا ماتھا چوما کرتے تھے۔ کہتے ہیں کہ بنی گالا کو ریگولرائز نہیں کروایا۔ جبکہ غریب لوگوں کی چھتیں چھین رہے ہیں۔

حمزہ شہبازنے کہاکہ میاں نوازشریف اورسابق صدرآصف علی زرداری کی متوقع ملاقات کاعلم نہیں۔ جبکہ میاں نواز شریف کی گرفتاری پر حکمت عملی سے متعلق وہ سوال گول کرگئے۔

انہوں نے کہاکہ کیمپ جیل میں استاد کے ہاتھ سے مرنے کے باوجود ہتھکڑی نہیں اتاری گئی۔ معاشرے کواس پر سوچ و وچار کرنا چاہیے۔

مزید اہم خبریں جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos

Sughra Afzal

Content Writer