(سٹی42) الیکشن قریب آتے ہی سپورٹس کے لیے دوارب روپے کے فنڈزجاری،فنڈزشہرکے ہرحلقہ میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیرکیلئے جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اکاونٹنٹ جنرل پنجاب نے دو ارب جاری کرنے کی منظوری دے دی، ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کوسمری بجھوائی جسےمنظورکرلیا گیا۔ پہلےایل ڈی اےنے فنڈزمانگےتواس پراعتراضات لگ گئے تھے جبکہ چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان نےایل ڈی اےکی درخواست مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ ایل ڈی اے نے ڈھائی ارب روپے استعمال کرلئے تو بقایارقم منتقل ہو گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ جاری کردہ فنڈز کے بعد وزیراعلیٰ نے تمام جاری سپورٹس ترقیاتی کام مارچ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مزید دیکھیے: