پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی آلائشوں سے تیل بنانے والا یونٹ پکڑ لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی آلائشوں سے تیل بنانے والا یونٹ پکڑ لیا
کیپشن: City42 - Punjab Food Authority caught oil manufacturing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): پنجاب فوڈ اتھارٹی نےملاوٹ مافیا کیخلاف مزنگ میں کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کی آلائشوں سےکھانے کا تیل تیار کرنے والا یونٹ پکڑ کر 2400 کلو فیٹ اور بھاری مقدار میں آلائشیں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی  ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رافعیہ حیدر کی سربراہی میں مزنگ کے علاقے میں چھاپہ مار کر آلائشوں اور چربی سے خوردنی تیل بنانے والا یونٹ پکڑ لیا،  یونٹ سے 2400 کلو فیٹ اور بھاری مقدار میں آلائشیں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

رافعہ حیدر نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ آلائشوں اور چربی سے  تیار  کیا جانے والے خوردنی تیل مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کے تیار ڈبوں میں پیک کیا جارہا تھا، چربی سے نکلا تیل انسانی استعمال کے لیے مضر ہےایسا تیل صرف بائیو ڈیزل یا صابن سازی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے2017 میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 90 ہزار کے قریب مقامات کی چیکنگ کی اور 3249 فوڈ پوائنٹس کو انتہائی ناقص حالات پر سیل کیا۔