(عیشہ خان ): گرین ٹاؤن میں گھر کی چھت سے 19 سالہ لڑکے کی تین روز پرانی نعش برآمد ہوئی ہے جسےپولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک گھر کی چھت سے نوجوان لڑکے کی نعشملی ہے جسے دیکھتے ہی مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہری طور پر جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔ پوسٹمارٹم کے بعد موت کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا، نوجوان کی شناخت سعود کے نام سے ہوئی ہے۔