(قذافی بٹ): پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ کے استعفے نہ آنے کی صورت میں 31 دسمبر کے بعد تحریک قصاص کا فیصلہ کن مرحلہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے استعفے آجائیں تو بہتر ہے۔ ورنہ تحریک قصاص استعفے بھی لے گی اور اقتدار بھی۔ جمعیت علمائے اسلام کے سرپرست اعلیٰ مولانا اجمل قادری نے بھی وفد سمیت ڈاکٹر طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جمعیت علمائے اسلام (س) نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے موقف کی حمایت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے جے یو آئی سمیع الحق کے وفد کو 30 دسمبر کو ہونیوالی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
تفصیلجاننے کیلئے یہ خبر پڑھیں: پاکستان عوامی تحریک نے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی