ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات سرفراز احمد بگٹی کا وزارتِ انسدادِ منشیات کا دورہ

 نگران وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات سرفراز احمد بگٹی کا وزارتِ انسدادِ منشیات کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات سرفراز احمد بگٹی نے وزارتِ انسدادِ منشیات کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر کی وزارت کے افسران اور اسٹاف سے تعارفی ملاقات ہوئی۔ سیکریٹری وزارتِ انسدادِ منشیات کی جانب سے وزارت کے اہم امور کے بارے میں  وفاقی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔ نگران وفاقی وزیر کی جانب سے وزارت کو درپیش چیلنجر سے نمٹنے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔ 

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے منشیات کے خاتمے کیلئے مل کر کام کریں گے۔ 

وفاقی وزیر سرفراز احمد بگٹی نے اینٹی نارکوٹیکس فورس کی سیکیورٹی لینے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی نارکوٹیکس فورس کا بنیادی مقصد انسداد منشیات ہے، خواہش ہے کہ تمام تر توجہ اس مقصد پر مرکوز کی جائے۔