ورلڈ بلائنڈ کرکٹ گیمز میں پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

World Blind Cricket games, Pakistan, Finel, City42, India, Germany, England, Birmingham, International Blind Sports Federation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برمنگھم میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ گیمز میں پاکستانی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

 انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے شاندار فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ڈائریکٹ فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، پاکستانی ٹیم گروپ سٹییج پر تینوں میچ جیت کر پہلے نمبر پر آئی اور سیدھا فائنل میں پہنچ گئی۔

گروپ میچز کے مرحلہ میں برمنگھم میں کھیلے گئے  تیسرے میچ میں آسٹریلیا بلائنڈ ٹیم نے 108 رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون نے 41 جبکہ مک کارتھی نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے مطیع اللہ، اسرار، اور فخر عباس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

 108 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15 ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے محسن خان نے 37 رنز سکور کیے اور مطیع اللہ نے 23 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

پاکستانی ٹیم نے گروپ میچ میں  ایک سنسنی خیز  اور سخت مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے پڑوسی بھارت کو 18 رنز کے مارجن سے شکست  دی تھی۔ اتوار کے روز برمنگھم میں ہونے والے اس میچ میں دونوں اطراف سے بصارت سے محروم کھلاڑیوں کی شاندار مہارت اور عزم کا مظاہرہ کیا دیکھنے میں آیا

کنگ ایڈورڈز اسکول گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کی بصارت سے محروم ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ محمد سلمان نے شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے صرف 31 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ کپتان نثار علی کے 33 گیندوں پر 46 رنز اور بدر منیر کے 24 گیندوں پر 37 رنز کی شراکت نے پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط کر دی۔

ہندوستان کے اجے کمار ریڈی شاندار بولر کے طور پر ابھرے، انہوں نے چار اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نکولا بدانائیک تین پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بصارت سے محروم ٹیم کو ایک سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی۔

جیسے ہی کھیل اپنے عروج پر پہنچا، ہندوستان کو اپنے آپ کو آخری تین اووروں میں 38 رنز درکار تھے۔ تاہم، پاکستان کے مطیع اللہ نے 18ویں اوور میں محض چار رنز دے کر میدان کا رخ موڑ دیا۔ ہندوستان کا بیٹنگ آرڈر ڈرامائی طور پر تباہ ہوگیا، اس نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گنوائیں، جس میں ایک رن آؤٹ بھی شامل ہے، جس سے اس کا اسکور کم ہوگیا

 واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے پول سٹیج پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ پول سٹیج پر دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لئے ایلیمنٹر میں آمنے سامنے ہوں گیں۔

 خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم بلائنڈ گیمز مقابلوں میں اپنا آخری میچ کل جمعرات کے روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔