مہنگائی کو نتھ ڈالنے کے لئے محسن سپیڈ کا ایکشن

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس، صوبے کے عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اہم فیصلے کر لیے ۔ 
پنجاب میں تمام منڈیوں کی مانیٹرنگ ہو گی،صوبائی وزراء،مشیران،کمشنرز اورڈپٹی کمشنر زکو منڈیوں کے باقاعدگی سے دورے کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ  صوبائی وزراء،مشیران،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانٹیرکریں گے،اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،دکانوں پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی بھی  ہدایت کر دی ۔ ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فروخت بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مقرر کردہ قیمتوں پر اشیاء ضروریہ کی فروخت یقینی بنانے کا ٹاسک بھی دے دیا ۔
 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کرکے اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔ مہنگائی کے باعث لوگوں کو مشکل کا سامنا ہے،ہم سب نے مل کر بھرپور کوشش کرنی ہے اور عوام کو حقیقی ریلیف دینا ہے۔پرائس کنٹرول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔سپیشل برانچ کے ساتھ چیف منسٹر انسپکشن ٹیم بھی پرائس کنٹرول کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گی۔ْ
سیکرٹری صنعت نے اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں بریفنگ دی، سیکرٹری لائیو سٹاک نے چکن کی قیمتوں اور طلب ورسدکے بارے میں بریف کیا اور سیکرٹری خوراک نے چینی کی ڈیمانڈ اور قیمتوں کے بارے میں آگاہ کیا
اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹریز انڈسٹریز، خوراک، خزانہ، ٹرانسپورٹ، لائیوسٹاک، زراعت، کمشنر لاہور ڈویژن، کین کمشنر، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ڈپٹی کمشنر، ندیم رضا اورمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی ۔تمام ڈویژنل کمشنر ز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔