محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا طویل دورہ، طبی ودیگرسہولتوں کےفقدان پر ڈائریکٹر کو آخری وارننگ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا طویل دورہ کیا،  طبی ودیگرسہولتوں کےفقدان پر ڈائریکٹر کو آخری وارننگ دے دی۔ 

ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات کیے گئے تھے، بعض وارڈز میں اے سی بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کا براحال ہوا پڑا تھا۔مریضوں نے محسن نقوی سے ادویات ،آپریشن کیلئے ضروری اشیا ء باہر سے خریدنے کی شکایات کیں، اس کے علاوہ واش روم کی ابتر صورتحال، گندی بیڈشیٹس ،مریضوں کو چکر لگوانے کی شکایات بھی کیں۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی طبی ودیگرسہولتوں کےفقدان پر شدید برہم ہوئے، محسن نقوی کی میڈیکل ڈائریکٹر کو آخری وارننگ دیتے ہوئے ہسپتال میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کاحکم دیا۔ محسن نقوی نے میڈیکل ڈائریکٹرکوروزانہ کی بنیاد پر وارڈز میں سہولتیں بہتر بنانےکی ہدایت دی۔ 

 زیر علاج 2بچوں کی ماؤں کی آپریشن کیلئے سامان باہر سے منگوانے کی شکایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال انتظامیہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو خریدی گئی ادویات،اشیاء کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ مریضوں ،تیمارداروں کو علاج معالجے کیلئے ہر سطح پرگائیڈ کیا جائے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب بیٹے کے علاج کیلئے آئے سب انسپکٹر امانت کے پاس رُکے، وزیراعلیٰ پنجاب نے بچے کے علاج معالجے بارے دریافت کیا۔ 

محسن نقوی اینڈوکرنالوجی وارڈ کےکوریڈور میں لگے اے سی کووارڈ میں شفٹ کرنیکا حکم دیا، محسن نقوی نے کہا کہ سٹور میں موجود بیڈ شیٹس کو استعمال میں لایا جائے ،فوری طور پر گندی بیڈشیٹس کو تبدیل کیا جائے۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی او پی ڈی،استقبالیہ کاؤنٹر، لیب سوشل ویلفیئر آفس، واش رومز ،معذور بچوں کے واش رومز کا معائنہ کیا، اس کے علاوہ بچوں کے پلے ایریا، اینڈو کرونالوجی وارڈ، بچہ سرجری وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے آئی وارڈ، ای سی جی روم، یورالوجی و نیورو وارڈکا معائنہ کیا۔ استقبالیہ کاؤنٹر پر مشین سے خود ٹوکن لیکر رجسٹریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔  آتشزدگی سے متاثرہ میڈیکل سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے سٹور کی جلد بحالی کےحوالے سے احکامات دیئے۔

وزیر اعلیٰ نے زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کیساتھ شفقت کا اظہار کیا۔ بچوں کے والدین سے طبی سہولتوں ،مفت ادویات کی فراہمی بارے استفسار کیا، محسن نقوی نے بچوں کےعلاج کے حوالے سے ڈاکٹرز سے معلومات لیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بہترین میڈیکل سروسزفراہم کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیر اعلی نے سوشل ویلفیئر آفس میں مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا، اس کے علاوہ ڈاکٹرز کے  کیفے ٹیریا میں کھانے کابھی معیار چیک کیا۔ 

واضح رہے کہ سیکرٹری صحت، وائس چانسلر چلڈرن یونیورسٹی ڈاکٹر مسعود صادق ، ایم ڈی ڈاکٹر ٹیپوسلطان اور دیگرحکام بھی ہمراہ موجود تھے۔