سمندری طوفان امریکی ریاست ٹیکساس سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان امریکی ریاست ٹیکساس سے ٹکرا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سمندری طوفان ہیر لڈ طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کے ساتھ امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ٹیکساس کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 50 میل فی گھنٹا کی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ساڑھے 7 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں، متاثرہ علاقوں میں آج سارا دن موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔طوفان کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جبکہ نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے، بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلابی پانی میں گاڑیاں پھنس گئیں جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ جیسے جیسے دنیا گرم ہوتی جارہی ہے طوفان زیادہ طاقتور ہوتے جارہے ہیں۔