فکسڈ ٹیکس ختم ،بجلی کے فیول ایڈجسمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے ، وزیراعظم  

فکسڈ ٹیکس،فیول ایڈجسٹمنٹ،تاجر،شہباز شریف،سٹی42
کیپشن: Shahbaz Sharif ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں دینا پڑیں گے، فکسڈ ٹیکس سے تاجروں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے تاجروں پر سے فکسڈ ٹیکس ختم کیا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر پہنچنے پر خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا فکسڈ ٹیکس ہماری منشا کیخلاف لگایا گیا،مہنگائی کے جن کو بند کرنے کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں،موجودہ حکومت کی کوششوں سے دیوالیہ پن کا خطرہ ٹل گیا،گزشتہ حکومت کی نااہلی سے ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

 وزیراعظم کا مزیدکہناتھا کہ تاجروں کوفکسڈ ٹیکس کے معاملے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،اس معاملے پر کمیٹی قائم کر دی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی، فکسڈ ٹیکس کے نتیجے میں چھوٹے تاجروں کو بھی اس کا بوجھ اٹھانا پڑا،ان کا مزید کہناتھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں، اب تک ہم مہنگائی میں کمی کیلئے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے، مہنگائی کم کرنے کیلئے ہماری کوشش دن رات جاری ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین کارکردگی کی بناءپر ملک دیوالیہ ہونے والا تھا۔